1
0
Friday 11 Jun 2010 08:20

سلامتی کونسل کی آڑ میں چھپے امریکہ اور اسراییل کے عزایم انتہایی شرمناک اور ذلت آمیز ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سلامتی کونسل کی آڑ میں چھپے امریکہ اور اسراییل کے عزایم انتہایی شرمناک اور ذلت آمیز ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سیکورٹی کونسل کی طرف سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے،جس نے اس کا غلط استعمال کیا ہے۔لہٰذا ایک جنگی مجرم کو کیسے حق پہنچتا ہے کہ وہ کسی پرُامن ملک کے خلاف پابندیوں کی قرارداد پیش کرے۔
انھوں نے سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اِسے مسلم ملک کے خلاف متعصب رویہ قرار دیا۔العار ف ہاوس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی غیور عوام وحدت اور ایمانی جذبے سے ماضی کی طرح ا ن پابندیوں کا سامنا کرے گی اور عالمی سامراج امریکہ کو ہر محاذ پر شکست دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی کسی بھی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور ہر محاذ پر اس کے خلاف سینہ سپر ہو گا۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اکھٹا ہو جانا چاہیے تاکہ اس خطے میں امریکہ کو روکا جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 28063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Brazil
Wow! Great thniknig! JK
ہماری پیشکش