0
Monday 8 Jul 2013 12:17

امریکہ پاکستان کو زخمی کرکے زندہ رکھنا چاہتا ہے، مولانا سمیع الحق

امریکہ پاکستان کو زخمی کرکے زندہ رکھنا چاہتا ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کے ایجنڈے کو سرفہرست رکھنا چاہیے۔ طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کرنے والی قوتیں پاکستان کی خیرخواہ نہیں ہوسکتیں، امریکہ پاکستان کو زخمی کرکے زندہ رکھنا چاہتا ہے، وقت آچکا ہے کہ ہم امریکہ کی ڈکٹیشن لینے کی بجائے ملکی اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ ان مذاکرات میں جتنی تاخیر کی جائے گی، مسائل بڑھیں گے۔ اس لیے میاں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کے ایجنڈے کو سرفہرست رکھیں اور اس حوالے سے متفقہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 280774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش