0
Friday 12 Jul 2013 04:22

ایس یو سی کی جانب سے صدر کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ایس یو سی کی جانب سے صدر کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ہلاکت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صدر آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر بلال شیخ سمیت دیگر افراد کے دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر معلوم نہیں کون سے عوامل ہیں جو ملک میں امن و امان کے قیام میں آڑے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور خونی درندوں کی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان درندوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر انہوں نے بلال شیخ سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمی افراد کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 282193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش