0
Friday 12 Jul 2013 11:57

وفاقی حکومت مسئلہ بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی کوشش کریگی، نواز شریف

وفاقی حکومت مسئلہ بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی کوشش کریگی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں بلوچستان میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بلوچستان کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم کو بلوچستان میں موجودہ صورتحال اور صوبہ میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اہم ہے اور وفاقی حکومت اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ حکومت بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لا رہی ہے، تاکہ اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 282215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش