0
Wednesday 17 Jul 2013 12:22

پاکستان کیساتھ سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر کوئی بات نہیں ہوئی، پیٹرک وینٹرل

پاکستان کیساتھ سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر کوئی بات نہیں ہوئی، پیٹرک وینٹرل
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی کمپنی کی پاکستان کے ساتھ توانائی کے لئے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی فراہمی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ایک سوال پر بتایا کہ امریکہ کی اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے وفد کی پاکستانی حکومت سے مذاکرات میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت توانائی سے متعلق کسی سمجھوتے پر بات کرنا چاہیں تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ کوئی بھی ایسی چیز جس سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے، خوش آئند ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ بجلی کی پیداوار کے لئے سویلین ایٹمی ٹیکنالوجی پر بات چیت نہیں ہوئی۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بجلی پیدا کرنے کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کی افواہوں کا علم ہے، تاہم ان میں صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کے توانائی بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔ بھارت سے بجلی کی خریداری کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے۔
خبر کا کوڈ : 283955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش