0
Wednesday 17 Jul 2013 02:55
امریکی وفد کی بجلی بنانے میں مدد کی پیشکش

پاکستان، امریکہ میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات چیت پر اتفاق ہوگیا، اسحق ڈار

پاکستان، امریکہ میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات چیت پر اتفاق ہوگیا، اسحق ڈار
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کو ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کیلئے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، امریکی وفد نے یہ پیشکش وزیر خزانہ اسحاق سے ملاقات میں کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک امریکہ سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا معاملہ ہے۔ اسلام آباد میں اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کمپنی کی سربراہ الزبتھ لٹل فیلڈ کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ تجارت کے فروغ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے، باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے میں گذشتہ سال کے باقی ماندہ معاملات بھی طے کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے حالات بہتر کریں گے۔، اس موقع پر الزبتھ لٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہوا اور بائیو گیس سے بجلی بنانے میں مدد کریں گے، سندھ میں ہوا سے 50 میگاواٹ کا منصوبہ زیر تعمیر ہے، پاکستان پر تجارتی ٹریول ایڈوائزری ہے، پاکستان کو سکیورٹی، گورننس سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے، امریکی وفد کی سربراہ الزبتھ لٹل نے کہا ہے کہ بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکی اوورسیز انوسٹمنٹ کارپوریشن کی سربراہ الزبتھ لٹل کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وفد سے تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکاہ کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کھلے ذہن کے ساتھ امریکہ سے تجارتی معاملات آگے بڑھائیں گے۔ امریکی اوورسیز انوسٹمنٹ کارپوریشن کی سربراہ الزبتھ لٹل کا کہنا تھا کہ بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور بائیو گیس سے بجلی بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔ الزبتھ لٹل نے بتایا کہ سندھ میں ہوا سے 50 میگاواٹ بنانے کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو سکیورٹی اور گورننس سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 283852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش