0
Tuesday 23 Jul 2013 04:59

محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ کے مترادف ہے، علامہ واحدی

محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ کے مترادف ہے، علامہ واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران باغیوں کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولوں میں سے ایک روضہ مبارکہ مقدسہ حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہ کے مزار اقدس کے احاطہ سے منسلک سوئچ روم پر گرا، جس کے نتیجہ میں ڈائریکٹر اُنس رومانی کی شہادت اور متعدد زائرین کے زخمی ہونے پر گہرے غم و رنج و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا تکفیری گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جسے امریکہ نے پہلے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور پھر انہی کے ذریعہ سے پاکستان میں حالات خراب کرائے گئے اور اب اسی تکفیری گروہ (القاعدہ، طالبان اور لشکر جھنگوی) کو اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لئے انہی دہشت گردوں کو سرزمین شام پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ایک منصوبے کے تحت شام میں امریکہ اور اسرائیل ان باغیوں کو طاقتور کر رہا ہے اور یہ اُمت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یزید اور یزیدی سوچ کو شکست دی، آج بھی اولاد یزید بی بی زینب سلام اللہ علیہا سے خوفزدہ ہے اور مقامات مقدسہ کی توہین عالم اسلام کی توہین ہے، ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہ کا روضہ مبارک ہماری عقیدتوں کا محور و مرکز ہے، ہم اس کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر دیں گے، مزار اقدس پر حملہ کرنے والے مسلمان کہلوانے کے لائق ہی نہیں ہیں۔

ہمارے غیور نوجوان اہل بیت اطہار و صحابہ کرام کے مزارات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اْٹھائے اور اس سلسلہ میں او آئی سی اور اسلامی ممالک اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 285897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش