0
Tuesday 23 Jul 2013 19:20
امریکہ افغانستان میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے

پاک فوج کو پاکستانی طالبان کیساتھ مذاکرات پر تحفظات ہیں، مرزا اسلم بیگ

پاک فوج کو پاکستانی طالبان کیساتھ مذاکرات پر تحفظات ہیں، مرزا اسلم بیگ
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پر پاک افواج کو تحفظات ہیں، ایبٹ آباد واقعے کی سازش میمو گیٹ اسکینڈل سے جڑی ہے، امریکہ افغانستان میں دوبارہ خانہ جنگی کرانے کی سازش کر رہا ہے، طالبان نے شمالی اتحاد سے بھی تعلقات بہتر کر لیے تو قابض فوج کے نکلتے ہی پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ ایک انٹرویو میں اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاک افواج کو تحفظات ہیں کیونکہ فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہزاروں جوان اور افسر شہید ہوچکے ہیں، فوج کس طرح کہہ دے کہ وہ انھی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے گی، جنھوں نے اسے نقصان پہنچایا، باوجود اس کے کہ حکومت، اپوزیشن اور دینی جماعتیں سب ہی مذاکرات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے فوج کو رضامند کرنا ہوگا۔

ایک سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ آئی تو اس وقت کے حکمرانوں نے اسے دبا دیا اور پھر یہ رپورٹ غیر ملکی میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی۔ سچ کو چھپایا جائے تو اس طرح کی برائیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے ایک سازش ہے کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ ترکی، مصر اور ایران مل کر اتحاد بنائیں اور مصر کو ایران اور ترکی کیساتھ تعلقات بنانے کی سزا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 286149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش