0
Sunday 28 Jul 2013 19:38

سانحہ پاراچنار کیخلاف اسکردو میں یادگار چوک پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد

سانحہ پاراچنار کیخلاف اسکردو میں یادگار چوک پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور انجمن تحفظ حقوق بلتستان کے صدر راجہ زکریا مقپون نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسہ میں سینکڑوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی اور پاراچنار دھماکہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شرکائے جلسہ نے ہاتھوں میں دہشت گردی کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ لبیک یاحسین علیہ السلام کے سرخ بینرز اور سرخ پرچم بھی بلند کئے ہوئے تھے۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کاروائیاں سکیورٹی ادارے اور حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور کانگریسی ایجنٹوں طالبان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 287431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش