0
Saturday 27 Jul 2013 19:22

پاراچنار، 50 سے زائد مومنین کی شہادت پر امام زمانہ (ع) اور رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہیں، علامہ فخرالدین

پاراچنار، 50 سے زائد مومنین کی شہادت پر امام زمانہ (ع) اور رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہیں، علامہ فخرالدین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے پارا چنار میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جب پورا ملک روزہ افطار کرنے کی تیاری کر رہا تھا، عین اُسی وقت پاراچنار میں قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ پاراچنار میں سکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ قم المقدسہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ایجنسی انتظامیہ ہمارے خلاف کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے جس کے کئی بار شواہد پیش کرنے کے باوجود بھی آرمی چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاراچنار میں پچاس سے زائد مومنین کی شہادت پر امام زمانہ (عج) اور رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔  روزہ کی حالت میں مومنین کی شہادت نے مسجد کوفہ کا یاد تازہ کر دی ہے، اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پشاور میں مدرسے میں ہونے والے سانحے کے مجرمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جاتی تو دشمن کو اس حملے کی جرات نہ ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 287394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش