0
Monday 29 Jul 2013 20:33

گلگت، مناور گاوں میں تکفیری دہشتگردوں کا دو شیعہ افراد پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں ہستپال منتقل

گلگت، مناور گاوں میں تکفیری دہشتگردوں کا دو شیعہ افراد پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں ہستپال منتقل
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم سے منسلک دہشت گردوں نے گذشتہ شب گلگت کے نواحی علاقے مناور گاوں میں دو شیعہ افراد پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ڈی ایج کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گلگت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاوں مناور جہاں پر شیعہ نہایت قلیل تعداد میں آباد ہیں، طاق میں بیٹھے ہوئے دہشت گردوں نے دو شیعہ مسلمانوں پر قاتلانہ حملے کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کیا۔ مناور سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے اس دہشت گردانہ کاروائی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مناور گاوں میں فوری طور پر جی بی اسکاوٹس کی چوکی قائم کرنے اور عوام کو تحفظ دینے اور مذکورہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 288000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش