0
Tuesday 30 Jul 2013 19:11

جیلیں ٹوٹ رہی ہیں، عدالتوں سے قیدی فرار ہو رہے ہیں، حکومت دکھائی ہی نہیں دیتی،سنی اتحاد کونسل

جیلیں ٹوٹ رہی ہیں، عدالتوں سے قیدی فرار ہو رہے ہیں، حکومت دکھائی ہی نہیں دیتی،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے راہنماؤں حاجی حنیف طیب، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، پیر طارق ولی چشتی، الحاج سرفراز تارڑ اور ملک بخش الٰہی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جیل سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہو جانا ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔ مردان جیل ٹوٹنے کے بعد جیلوں کی سکیورٹی کا بندوبست نہ کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ جیلیں ٹوٹ رہی ہیں، عدالتوں سے ملزم فرار ہو رہے ہیں اور حکومت کہیں نظر نہیں آتی، حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ دہشت گردوں کے سامنے ریاستی اداروں کی بے بسی تشویشناک ہے۔ عدم تحفظ کا احساس پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔ خطرناک دہشت گردوں کے لیے علیحدہ جیل قائم کی جائے۔ دہشت گرد ریاست پر غالب آتے جا رہے ہیں۔ اس لیے اب ریاستی اداروں کو دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے آخری فیصلہ کرنا ہو گا۔ حکمران حکومت کی رٹ قائم کریں یا اقتدار چھوڑ دیں۔
خبر کا کوڈ : 288258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش