0
Monday 29 Jul 2013 19:37

مصر میں فوجی مظالم پر مغرب اور امریکہ کیوں خاموش ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

مصر میں فوجی مظالم پر مغرب اور امریکہ کیوں خاموش ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران بدل گئے طرزِ عمل نہیں بدلا، اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، ڈرون حملے کھلی دہشت گردی ہیں، پاکستان کو نفاق نہیں اتفاق کی ضرورت ہے، امریکہ مصر میں کٹھ پتلی حکومت لانا چاہتا ہے، حکمران جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں، سستے رمضان بازاروں کا ڈھونگ رچا کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، حکمرانوں کی بدعنوانی، بدانتظامی اور بدنامی نے ملک تباہ کر دیا ہے، پاکستان کی سلامتی، بقاء اور استحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مصر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مصری فوج پر دباؤ ڈالے، حکمران عوام کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نجات دلائیں، دہشت گردی، شدت پسندی اور فرقہ واریت کا زہر معاشرے کی رگوں میں اتر چکا ہے، گوادر اور ہنگو میں سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والوں نے پاکستان کے دشمنوں کو خوش کیا ہے، بدامنی کی آگ بجھانے کے لیے ہر سیاسی و مذہبی لیڈر کو اپنے حصے کا پانی ڈالنا ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مصر میں فوجی مظالم پر مغرب اور امریکہ کیوں خاموش ہیں، اخوانی کارکنوں کا قتل عام فرعونیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کرپشن چھپ چھپا کر کی جاتی تھی، اب کھل کھلا کر کی جاتی ہے، پاکستان میں جزا اور سزا کا نظام مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 287989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش