0
Friday 2 Aug 2013 23:28

گلگت، رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں دہشتگردی کا خدشہ، وزارت داخلہ کا انتباہ

گلگت، رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں دہشتگردی کا خدشہ، وزارت داخلہ کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے ایک خصوصی مراسلے مین گلگت بلتستان انتظامیہ کو رمضان المبارک کے آخری ہفتے ممکنہ دہشت گردی کے واقعے کے خدشہ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے جی بی انتظامیہ کو ایک خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھگنوی کا آصف چھوٹو گروپ رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ لہٰذہ سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں۔ ادھر گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا ہے جبکہ حساس مقامات پر پولیس اور فورسز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 289218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش