0
Tuesday 13 Aug 2013 23:51

علامہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ دورہ پارا چنار، شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقاتیں

علامہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ دورہ پارا چنار، شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پارا چنار کا اہم دورہ کیا اور وہاں گذشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں کے زخمیوں اور شہداء کے خانوادوں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی، صوبائی آفس مسٔول ارشاد حسین بنگش اور ضلع ہنگو کے سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری شہداء اور زخمیوں کے گھروں میں گئے اور زخمیوں کی عیادت و شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پارا چنار غیرت مند شہداء کی سرزمین ہے، شہادتوں سے یہاں کے مومنین کبھی نہیں گھبرائے۔ دہشتگردوں نے اپنے مظالم کی انتہاء کردی، لیکن پارا چنار کے غیور مومنین نے جس طرح استقامت کا مظاہرہ کیا وہ مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 292192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش