0
Wednesday 14 Aug 2013 07:06

ملک بنانے والے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، آفاق احمد

ملک بنانے والے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے قیام پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اور اسی ملک سے ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ اس کی حفاظت صرف افواج پاکستان کی نہیں ہماری بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بھارت کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کتے شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتے، بھارت پاک افواج کی طاقت کا غلط اندازہ لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی افواج کے ساتھ اس ملک کی 18 کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑی ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ میں اپنی عوام کو بھوکا رکھنے والے بھارتی حکمرانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلحہ کے ڈھیر لگانے ضرورت نہیں، پاکستان کے پاس اس کی بہادر عوام کی شکل میں 18 کروڑ غزنوی اور غوری میزائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خطے میں امن کے خواہ ہیں لیکن ان کے ملک کے خلاف جارحیت پر کچھ بھی کر گزرنے کا ان کا عزم غیر متزلزل اور شک سے بالاتر ہے۔ خطے کا امن تباہ کرکے بھارت خود اپنے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
خبر کا کوڈ : 292243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش