0
Friday 16 Aug 2013 05:59

بلدیاتی نظام کا فیصلہ باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا، شرجیل میمن

بلدیاتی نظام کا فیصلہ باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کا فیصلہ باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا جو سندھ کے مفادات میں ہوگا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 1979ء کے بلدیاتی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام وضع کیا جائے گا جس میں چند تبدیلیاں موجودہ حالات کے تناظر میں کی گئی ہیں جسے ورلڈ بینک نے بھی بلدیاتی نظام کے معاملات کے تحت سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے مفاد میں نئے بلدیاتی نظام کو قبول کریں گی۔ اس نظام کو قبول کرنے یا فوری طور پر رد کرنے میں انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے سندھ میں شہری اور دیہی تفریق کو ختم کرنے میں معاونت ملے گی جس کے نتیجے میں سندھ کے عوام آپس میں اور قریب ہوں گے جبکہ ماضی میں عوام میں خواہشات کے برعکس جبری طور پر نافذ کئے گئے بلدیاتی نظام سے شہری اور دیہی تفریق میں اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سندھ کے وسیع تر مفاد میں اس نظام کو قبول کرنا چاہئے اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ سیاسی طور پر بالغ نظری کا ثبوت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 292944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش