0
Sunday 18 Aug 2013 14:00

شیعہ علماء کونسل کی مرکزی جعفریہ کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں جاری

شیعہ علماء کونسل کی مرکزی جعفریہ کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کی مرکزی جعفریہ کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی دفتر راولپنڈی میں جاری خصوصی اجلاس کی صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کے علاوہ مرکزی کابینہ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدور شریک ہیں۔ اجلاس میں قومی دفاعی پالیسی سمیت اہم قومی و ملی امور پر اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔ اس اہم اجلاس میں ایس یو سی کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 293573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش