0
Monday 19 Aug 2013 19:27

نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی امام جمعہ(نجف اشرف) علامہ صدرالدین قبانچی سے ملاقات

نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی امام جمعہ(نجف اشرف) علامہ صدرالدین قبانچی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے ایک وفد کے ہمراہ امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی کے علاوہ سید شہزاد الحسینی اور کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کی مشکلات سے اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر بزرگ عالم دین نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 293943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش