0
Tuesday 3 Sep 2013 18:00

خیبر پختونخوا حکومت کا کوئی وزیر دہشتگردی واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کریگا، ذرائع

خیبر پختونخوا حکومت کا کوئی وزیر دہشتگردی واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کریگا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی دہشتگردی واقعہ کے بعد کوئی بھی صوبائی وزیر جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کرے گا۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ اس فیصلہ پر کچھ عرصہ پہلے ہی عملدرآمد شروع کردیا گیا تھا۔ جس کے تحت گزشتہ دہشتگردی کے کئی واقعات کے باوجود کسی صوبائی وزیر نے عوام کا حوصلہ بڑھانے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کو خفیہ رکا جارہا ہے۔ جبکہ ایک اتحادی جماعت کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت بھی کی گئی، تاہم اصرار پر متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی سابق حکومت میں عوامی نیشنل پارٹی کے وزراء بشیر احمد بلور اور میاں محمد افتخار اس حوالے سے خاصی شہرت رکھتے تھے کہ جب بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش آتا، یہ دونوں شخصیات سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 298212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش