0
Wednesday 4 Sep 2013 16:26

فوج کو کراچی میں الجھانا درست فیصلہ نہیں ہوگا، خالد محمود سومرو

فوج کو کراچی میں الجھانا درست فیصلہ نہیں ہوگا، خالد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک جن نازک حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں فوج کو کراچی میں الجھانا درست فیصلہ نہیں ہوگا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن کے لیے دیانت دارانہ اور جرأت مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ وہ جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی رہائش گاہ پر کراچی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنسوں کی بھرمار ہے، اس لیے پچھلے 15 سال سے جاری کیے گئے تمام اسلحہ لائسنسوں کو منسوخ کیا جائے اور آپریشن کے دوران تمام اسلحہ واپس لیا جائے، کراچی میں اسلحے کی بھر مار بھی حالات خراب ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے نیٹو کنٹینرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں عالمی قوتیں اپنے مفادات کے لیے مقامی ایجنٹوں کو استعمال کر رہی ہیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی چھتری فراہم کی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پولیس فورس اور رینجرز کو اگر با اختیار اور سیاسی دباؤ سے آزاد کیا جائے تو بآسانی اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ آپریشن سندھ حکومت کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 298549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش