0
Thursday 5 Sep 2013 12:05

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو نے گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان حکومت میں شمولیت کی خواہش مند ہے۔ ملاقات میں جے یو آئی کی صوبائی حکومت میں شمولیت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثناء اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا واسع بھی موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 298785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش