0
Sunday 8 Sep 2013 20:59

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

اسلام ٹائمز۔ اتوار کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں ایری گیشن کالونی ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے سڑک کے کنارے کھڑی کر رکھی تھا، جو زور دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرنٹیئر کور کا عملہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جسے دو ٹرکوں کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا اور ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بم پانچ سے چھ کلو گرام وزنی تھا۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے سریاب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر شریک ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

خبر کا کوڈ : 299918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش