0
Wednesday 11 Sep 2013 21:35

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جذبہ حسینی کی ضرورت ہے ، گورنر پنجاب

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جذبہ حسینی کی ضرورت ہے ، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ معاشرے سے مذہبی تعصب کے خاتمے اور ملک کو محبت اور امن کا گہوارہ بنانے کے لیے صبرو برداشت کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت اما م حسین (ع)نے حق کی خاطر اپنی جان کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا اور آج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اُسی جذبہ حسینی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں فقہ جعفریہ کے دس رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے علامہ مشتاق حسین جعفری کی قیادت میں اُن سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مٹھی بھر شر پسند عناصر مسلمان بھائیوں کو آپس میں لڑا کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں مگرہم سب اُن کے خلاف متحد ہیں اور دین کی سربلندی وطن عزیر کا سلامتی اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے یک جان وقالب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ برادری کے خلاف ہونے والی زیادتی پر سُنی برادری کو بھی شدید دکھ ہوتا ہے کیونکہ اگر ایک آنکھ رو رہی ہو تودوسری آنکھ سے آنسو نکلنا قدرتی بات ہے اس لیے جب بھی کوئی قومی معاملہ ہو توتمام مسلمان متحد ہوتے ہیں۔ وفد کے شرکاء نے گورنر پنجاب کو شیعہ برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے جلسوں اور جلوسوں کے دوران سکیورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر کرنے ، لاہور کی مختلف سوسائٹیز میں شیعہ برادری کے لیے مساجد کی تعمیر اور مختلف ایشوز پر توجہ مبذول کروائی۔ گورنرپنجاب نے وفد کو ان ایشوز کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 300920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش