0
Thursday 12 Sep 2013 15:20

اوباما انتظامیہ نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی، واشنگٹن پوسٹ

اوباما انتظامیہ نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی، واشنگٹن پوسٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما شام پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہیں کہیں سے حمایت نہیں مل رہی۔ اب ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے مہلک ہتھیار شام کے باغیوں کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سی آئی اے کی جانب سے ہتھیاروں کی کھیپ شام کے جنگجووٴں کو دی جا رہی ہے۔ ان میں مہلک اور غیرمہلک دونوں طرح کے ہتھیار اور تکنیکی آلات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گاڑیاں، میڈیکل کٹ، مواصلاتی آلات اور کئی دوسری اشیا بھی صدر بشارالاسد کے باغیوں کو بھیجی ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ مشرقی بحرہ روم میں کروز میزائل سے لیس امریکی جنگی طیارے شام پر حملے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی نیوی اور میرین ٹیم دو ہفتے پہلے تعینات کی گئیں۔ شام میں ٹارگٹڈ حملے کیے جائیں گے اور شامی فوج کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 301040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش