0
Thursday 12 Sep 2013 18:21

کراچی آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر صغیر احمد

کراچی آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں انیس سو بانوے جیسا آپریشن شروع کر دیا گیا، ایم کیو ایم کو دبانے کی سازش کی جا رہی ہے، عدلیہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کیلئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بہیمانہ سلوک کا نوٹس لیا جائے۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں گینگ وار اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کہیں کارروائیاں نظر نہیں آرہی ہیں صرف ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن متحدہ کے ہمدرد نہ پہلے ڈرے تھے نہ آج ڈریں گے، ایم کیو ایم تمام مظالم کا سامنا کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں کرنے والے ماضی سے سبق سیکھیں متحدہ حالات کو دیکھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 301166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش