0
Monday 16 Sep 2013 14:57

کوہاٹ میں جرگہ کے حکم پر 3 خواتین کو قتل کردیا گیا

کوہاٹ میں جرگہ کے حکم پر 3 خواتین کو قتل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ایف آر کوہاٹ میں جرگے کے حکم پر تین خواتین کو قتل کردیا گیا۔ جرگہ کا کہنا تھا کہ چونکہ ایف آر کوہاٹ کے علاقے جواکی کی رہائشی خاتون کراچی میں رہائش پزیر تھی جہاں سے وہ مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ سوات فرار ہوگئی۔ خاتون کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ لہذا اس وجہ سے اس خاتون اور اس کی معاونت کے الزام میں اس کی ممانی اور کزن کو قتل کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے اغواء کا مقدمہ کراچی میں درج کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد سوات پولیس نے اسے بازیاب کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایف آر جواکی میں جرگہ ہوا۔ جس میں مزکورہ خاتون، اور گھر سے بھاگنے میں مبینہ طور پر اس کی معاونت کے الزام میں اسکی ممانی اور کزن کو قتل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 302278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش