0
Monday 16 Sep 2013 16:38

حکمران قائد اعظم کے اصولوں کے اصل پیغام کو فراموش کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکمران قائد اعظم کے اصولوں کے اصل پیغام کو فراموش کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران قائد اعظم کے اصولوں کے اصل پیغام کو فراموش کر رہے ہیں، اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے سنہرے اصول سے پاکستان بنا اور انہی اصولوں پر چل کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے، شہر قائد کے امن کو تباہ و برباد کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں، قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہرے اصولوں پر چل کر ہی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ او آئی سی ایک بے بس اور ناکام ادارہ ہے جو مسلم دنیا کی آواز کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہے، مسلم ممالک کے حکمران امریکہ کی سازشوں کو سمجھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علمائے کرام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت اور ان کے حقوق دلانے کا نام ہے، عوام کے حقوق اور نظریہ اہلسنت کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز کی موت ہے، بلاتفریق جرائم پیشہ افرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد ہوگا تو جرائم میں خود بخود کمی واقع ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 302337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش