0
Monday 16 Sep 2013 20:18

شام، سعودی عرب انٹیلی جنس کے 2 جاسوس گرفتار

شام، سعودی عرب انٹیلی جنس کے 2 جاسوس گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے سعودی عرب کے 2 انٹیلی جنس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ النخیل خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے سعودی انٹیلی جنس کے 2 آفیسروں کو شام کے مشرقی صوبے الرقہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی انٹیلی جنس کے مذکورہ 2 آفیسر سعودی شہزادے اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کے کہنے پر شام میں سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ مارچ 2011ء میں سعودی عرب اور قطر نے بعض عرب اور مغربی ملکوں کے تعاون سے شام کے حالات کو خراب کرنے، اس ملک کے عوام کا قتل عام اور حکومت کی سرنگوئی کیلئے دہشتگردوں کی مالی مدد کی اور انہیں ہر قسم کے جدید ہتھیار فراہم کئے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 302390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش