0
Friday 20 Sep 2013 00:19

امریکہ میں نواز شریف اور من موہن سنگھ کی ملاقات کا قوی امکان ہے، سرتاج عزیز

امریکہ میں نواز شریف اور من موہن سنگھ کی ملاقات کا قوی امکان ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کی ملاقات کا قوی امکان ہے۔ اسلام آباد میں محبوب الحق سینٹر کی سالانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے امریکہ جائیں گے۔ جہاں ان کی اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے ملاقات کا قوی امکان ہے۔ سرتاج عزیز کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ممالک 2003ء کے سیز فائر معاہدے پرعمل کریں۔ 
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے، بلکہ اکتوبر میں سرکاری دورہ کیا جائے گا، جس میں امریکہ کے ساتھ باہمی دوطرفہ مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم کے سرکاری دورہ امریکہ کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ملا برادر کے حوالے سے ایک سوال پر سرتاج عزیر نے کہا کہ انہیں رہا کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 303477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش