0
Friday 20 Sep 2013 11:09

عالمی برادری کشمیر سمیت تمام بین الاقوامی تنازعات حل کرے، یاسین ملک

عالمی برادری کشمیر سمیت تمام بین الاقوامی تنازعات حل کرے، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں قیام امن کیلئے کشمیر سمیت تمام بین الاقوامی تنازعات کو حل کرے۔ محمد یاسین ملک نے نئی دہلی میں موجود کینیڈا کے سفارتخانے کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کو حل کئے بغیر دنیا میں ہرگز امن قائم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کیلئے عالمی برادری کو پہلے کشمیر سمیت تمام بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں سے ہمیشہ یہ اصرار رہا کہ اگر وہ اپنی جدوجہد پرامن طور پر چلائیں تو وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے گی لیکن جب ہم نے 2008ء میں اپنی جدوجہد کو پرامن موڑ دیا تو دنیا نے پھر بھی کوئی توجہ نہیں دی۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیری ہر روز قتل ہوتے ہیں لیکن عالمی برادری کے منہ سے ہمدردی کا ایک لفط بھی نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے تئیں عالمی برادی کی یہ خاموشی ایک بڑا جرم ہے جس سے کشمیری عوام شدید مایوس ہیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ عالمی برادری کے اس مجرمانہ طرزعمل کے باعث بھارتی ہٹ دھرمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امن پسند کشمیری نوجوان بھی دوبارہ مسلح جدوجہد کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش