0
Saturday 21 Sep 2013 09:33

مقبوضہ کشمیر، پلہالن میں احتجاجی مظاہرے، 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر، پلہالن میں احتجاجی مظاہرے، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پلہالن پٹن میں مقامی عسکری پسندوں کی شہادت کو لیکر جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال اور بعد میں شدید احتجاج کے پیش نظر پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں 6 افراد زخمی ہوئے اور ایک کمسن بچے کی آنکھ پلٹ فائر سے متاثر ہوئی، جمعہ کو تیسرے روز بھی دو مقامی نوجوانوں کی ہلاکت کو لیکر ہڑتال ہوئی تاہم نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے جلوس نکالے اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے، کسی امکانی گڑبڑھ سے نمٹنے کیلئے پولیس نے جمعہ کی صبح سے ہی بھاری نفری تعینات کی تھی، اس کے باوجود نماز کے بعد پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں جو شام دیر گئے تک جاری رہیں پولیس نے پتھراو کر رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور پلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوئے، اس دوران مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے مکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور ایک موٹر سائیکل سوار کو لہولہان کرکے گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 303796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش