0
Saturday 21 Sep 2013 15:27

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا وفد مرکزی کنونشن کیلئے 25 ستمبر کو لاہور روانہ ہو گا، ابرار حسین

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا وفد مرکزی کنونشن کیلئے 25 ستمبر کو لاہور روانہ ہو گا، ابرار حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا وفد مرکزی اُمید مستضعفین جہاں کنونشن لاہور میں شرکت کے لئے 25 ستمبر کو روانہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس او گلگت ڈویژن کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ابرار حسین نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او گلگت ڈویژن کی جانب سے مرکزی کنونشن میں شرکت کے لئے اس وقت یونٹس برادران کی جانب سے کنونشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کے بعد گلگت ڈویژن کا وفد ایک قافلے کی شکل میں مرکزی کنونشن میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی کنونشن کے بعد آئی ایس او گلگت ڈویژن کا کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 303957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش