0
Sunday 22 Sep 2013 08:48

پنجاب یونیورسٹی، جمعیت کی اساتذہ کو دھمکیاں، لاکالج کو تالا، ٹیچرز محصور

پنجاب یونیورسٹی، جمعیت کی اساتذہ کو دھمکیاں، لاکالج کو تالا، ٹیچرز محصور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے لاء کالج میں اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماوں کی سینئر اساتذہ بشمول خواتین ٹیچرز کے ساتھ بد تمیزی، دھمکیوں اور کالج کی تالا بندی کی پرزور مذمت کی ہے۔ سٹاف ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا ذیلی تنظیم کے جھنڈے لگانا غیر قانونی ہے ۔ لیکن لاء کالج میں اسلامی جمعیت طلباء نے غیر قانونی اسٹال لگائے ہوئے تھے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ پر مشتمل ایڈمیشن کمیٹی نے جمعیت کے جھنڈے اتار دئیے جس پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں حافظ واجد، اسامہ نصیر، حافظ لقمان، عبدالکبیر و دیگر 20 سے زائد غنڈوں نے خواتین اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور نہ صرف مین گیٹ پر تالا لگایا دیا بلکہ لاءکالج کے اندرونی گیٹ کو بھی بند کر کے اساتذہ کو محصور کر دیا۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق جمعیت کے غیر طلبہ عناصر نے کالج کو تالا لگانے کے بعد دھمکیاں بھی دیں کہ وہ اساتذہ کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ 

اپنے ایک بیان میں اے ایس اے کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ جمعیت کے ارکان نے انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے سینئر اساتذہ کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی اور خواتین اساتذہ کا بھی لحاظ نہ کیا ۔ اے ایس اے کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعیت کی غنڈہ گردی اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو غنڈہ عناصر سے پاک کرنے کے احکامات جاری کریں۔


خبر کا کوڈ : 304095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش