0
Tuesday 24 Sep 2013 19:50

درندوں سے مذاکرات نہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، طاہر القادری

درندوں سے مذاکرات نہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور چرچ میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والے اس دھرتی کے بیٹے بیٹیاں تھے، ان کے غم میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک تین روزہ سوگ منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو لہو لہان کرنے والے درندوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہیں، ان سے نبٹنے کیلئے آہنی ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنا ہونگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ریاست پاکستان غیر مسلموں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، حکومتوں کی پے در پے ناکامیوں سے پاکستان کا تشخص مجروح ہو رہا ہے، اس لئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کو اعتماد میں لے کر بلا تاخیر عملی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 305052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش