0
Thursday 26 Sep 2013 21:17

بلوچستان میں ناگہانی آفت پر پوری قوم افسردہ ہے، طاہر اقبال چشتی

بلوچستان میں ناگہانی آفت پر پوری قوم افسردہ ہے، طاہر اقبال چشتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہراقبال چشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناگہانی آفت پر پوری قوم افسردہ ہے، حکومت اور فلاحی ادارے زلزلہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاک فوج کا کردار اور کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ پاکستان سُنی تحریک زلزلے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شر یک ہے، متاثرین زلزلہ کو مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرین کی سہولت کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ انسانیت کی خدمت کرناعبادت ہے، پوری قوم زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

اِن خیالات کااظہارانہوں نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورعہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ طاہراقبال چشتی نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن سمیت ملک بھر کی رفاہی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں اور متاثرین زلزلہ کی بھر پور مدد کریں۔ انہوں نے زلزے سے ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں اور نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات ﷲ کی طرف سے آتی ہیں اور یہ آزمائش ہو تی ہے جس کیلئے پوری قوم کو دُعا کر چاہیے تاکہ اﷲہم پر اپنا رحم کرئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین زلزلہ کی فی الفور مدد کے لئے اقدامات کرے۔ متاثرین کوطبی امدادو رہائش سمیت ہر قسم کی سہولتیں اور کھانے پینے کی اشیاء فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 305770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش