0
Thursday 26 Sep 2013 23:46

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم آج کام کا آغاز کریگی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم آج کام کا آغاز کریگی
اسلام ٹائمز۔ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم آج سے تحقیقات شروع کرے گی۔ وفاقی حکومت نے حسین اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم قائم کی اور تحقیقات کا آغاز سول ایوی ایشن کے پانچ اعلٰی افسران سے کیا جائے گا۔ پانچوں افسران کسی نہ کسی حیثیت میں منصوبے سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سعود مرزا تحقیقات کی نگرانی کے لئے خود نیو ائیر پورٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ نئے ایئر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا اور عدالت نے تعمیراتی کام میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے کی بھی ہدایت دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 305805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش