0
Saturday 28 Sep 2013 22:19

طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، پھر جو معاہدہ توڑے گا وہ بےنقاب ہو جائیگا، عمران خان

طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، پھر جو معاہدہ توڑے گا وہ بےنقاب ہو جائیگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، پھر جو معاہدہ توڑے گا وہ بے نقاب ہو جائے گا، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اعتماد کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو اس کے لیے کوئی جگہ تو بنانا ہو گی جہاں بات چیت ہو، دشمن پاکستان میں امن نہیں چاہتے، جنگ کی حمایتی لابی پاکستان میں کام کر رہی ہے، اور کئی لوگوں کو باہر سے مذاکرات کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 9 سال سے جنگ جاری ہے، پہلے مذاکرات نیک محمد کو مار کر ختم کیے گئے، شروع میں طالبان کا صرف ایک گروپ تھا اور اب 30 گروپ ہیں، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کی حمایت کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کیے جا سکتے ہیں تو طالبان کے ساتھ کیوں نہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 306338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش