0
Monday 30 Sep 2013 14:50

حکومتی رٹ قائم نہ کی گئی تو آنیوالا وقت انتہائی کڑا ہوگا، علامہ رمضان توقیر

حکومتی رٹ قائم نہ کی گئی تو آنیوالا وقت انتہائی کڑا ہوگا، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ قصہ خوانی بازار بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ عام شہریوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔ قانون کی مکمل عمل داری کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل خیبر پختون خوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے ضلع ہریپور کے علاقہ پنج کٹھہ میں اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ قائم نہ کی گئی تو آنے والا وقت اس سے بھی کڑا ہوگا۔ امن ہماری پہلی ترجیح ہے۔ امن ہوگا تو سڑکیں اور ہسپتال کارآمد ہوں گے۔ امن نہ ہوا تو تمام ترقیاتی کام بے سود ہیں۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے ہر واقع میں فرقہ واریت کا نام استعمال کرکے اپنی جان چھڑا لیتی ہے۔ درحقیقت پاکستان میں فرقہ واریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ اگر فرقہ واریت ہوتی تو گلی کوچوں میں جنگ ہوتی لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہمارے جنازوں اور اجتماعات میں اہل سنت ہم سے زیادہ شریک ہوتے ہیں۔ یہ تمام واقعات خالصتاً دہشت گردی ہیں جن کا سدباب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

ہریپور کے حلقہ پی کے پچاس بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما شیعہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ سیاسی سیل کی میٹنگ میں طے کیا گیا تھا کہ آپس میں ٹکراؤ کی کیفیت نہ پیدا کی جائے۔ جھنگ میں بھی جذباتی فیصلوں کے باعث نقصان ہوا۔ اس کے باوجود تکفیری گروہ کو عبرتناک شکست دی گئی۔ آپس میں ٹکراؤ کی کیفیت خطرناک ہے، خصوصاً سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر غلط بیانات شیعیت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ اس موقع پر علامہ امیر حسین جعفری اور مولانا قیصر موسوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 306855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش