0
Tuesday 1 Oct 2013 00:06

پشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں، محمد خان اچکزئی

پشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں، محمد خان اچکزئی

اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بےگناہ انسانوں کی جان لینے والے کسی طرح انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اُنکے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 306995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش