0
Wednesday 2 Oct 2013 15:39

کراچی، حب ریور روڈ پر پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی، حب ریور روڈ پر پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ اطلاعات کےمطابق حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دو سی آئی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پولیس کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی اور بھاری اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔ ڈی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نےبتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو اسلحہ بلوچستان سے کراچی منتقل کررہے تھے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنادی۔
خبر کا کوڈ : 307476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش