0
Friday 4 Oct 2013 20:33

ایف سی کو صرف خیبرپی کے اور فاٹا میں تعینات کیا جائے، جسٹس دوست محمد

ایف سی کو صرف خیبرپی کے اور فاٹا میں تعینات کیا جائے، جسٹس دوست محمد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد نے کہا ہے کہ ایف سی صرف سرحدی علاقوں کے لئے بنائی گئی تھی اس لئے ایف سی کی تعیناتی صرف خیبرپی کے اور فاٹا میں کی جائے۔ چیف جسٹس دوست محمد اور جسٹس منظور حسین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایف سی واپسی کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی چیف جسٹس دوست محمد نے ریمارکس میں کہا کہ ایف سی قبائلی کی مخصوص فورس ہے جو سرحدی اور نیم قبائلی علاقوں کے تحفظ کے لئے قائم کی گئی تھی خیبرپی کے میں اس فورس کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے لیکن اس جنگجو فورس کو سفارت خانوں کی رکھوالی پر لگا دیا گیا ہے اس طرح فورس کو ائرکنڈیشن گاڑیوں کا عادی بنا دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان منیر اے ملک نے عدالت عالیہ کا موقف وفاق تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 308183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش