0
Saturday 5 Oct 2013 21:13

جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان کے ناظمین کا انتخاب

جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان کے ناظمین کا انتخاب
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا دورہ گلگت بلتستان جاری ہے، بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے پہلا باضابطہ اجلاس شیعہ علماء کونسل بلتستان کے ڈویژنل سیکرٹریٹ اسکردو میں صوبائی صدر آغا سید محمد عباس رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈویژن بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ رائے سے شریف وزیر کو جے وائی پی بلتستان ڈویژن کا عبوری ناظم مقرر کیا گیا۔ تنظیم سازی کے سلسلے میں گلگت ڈویژن کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شیعہ علماء کونسل گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی ناظم اظہار بخاری کے علاوہ صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی اور ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل شیخ شہادت حسین ساجدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں نوجوانوں کی متفقہ رائے سے اسلم حسین کو گلگت ڈویژن کا ناظم جبکہ دانش حیدر کو سٹی ناظم مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ پاکستان اظہار بخاری نے نوجوانوں کو قومی جماعت اور قیادت کی مضبوطی کیلئے شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک کے دستوری شعبے جے وائی پی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے اور نوجوانوں کو شعور و کردار کے ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 308345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش