0
Tuesday 8 Oct 2013 00:18

بارود برآمدگی کیس، پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی

بارود برآمدگی کیس، پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پولیس نے بارود بھری گاڑی برآمدگی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ انوسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم حماد عادل نے آئی ایس آئی کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام پر بھی حملے کی کوشش کی، تاہم حملے کی جگہ اور تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کی کوشش میں بھی ملوث ہے۔ حماد عادل اور اس کے ساتھیوں نے نوشہرہ، فتح جنگ، ترنول اور روات میں نیٹو کنٹینرز کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماد عادل کے دو ساتھی شوکت زمان اور شیر زمان بھی گرفتار ہیں۔ ملزم حماد نے جہادی تربیت وزیرستان اور افغانستان سے حاصل کی۔ تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ملزم عادل کے گھر سے 170 کلو بارود برآمد ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 309121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش