0
Tuesday 8 Oct 2013 07:44

کشکول توڑنے اور ڈرون روکنے کی باتیں کرنیوالوں نے عوام پر ہی مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ہے، لطیف کھوسہ

کشکول توڑنے اور ڈرون روکنے کی باتیں کرنیوالوں نے عوام پر ہی مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ہے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی 120 دن کی کارکردگی کے خوف سے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرا رہی ہے موجودہ حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کر رہی ہے۔ معصوم شہریوں اور سات ہزار فوجیوں کو شہید کر نے والوں سے مذاکرات کرنا آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ سرکٹ ہاوس ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی 120دن کی کارکردگی سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوا، اس لیے عوام موجودہ حکومت کو ووٹ دینا تو دور کی بات مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر بلدیاتی انتخاب لڑنے کو بھی تیار نہیں جو کشکول توڑنے اور ڈرون روکنے کی باتیں کرنے والوں نے عوام پر ہی مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی اتنی تابعداری کسی نے نہیں کی جتنی ان کاغذی شیروں نے کی ہے۔ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مہنگائی میں کمی نہیں آتی ٹیکس اور بل دینا بند کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں واپس لے کر اضافی جی ایس ٹی نافذ کرکے سپریم کورٹ سے دھوکا کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے پر عمل پیرا رہی۔ حکومت سرکاری اداروں کی نج کاری اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے کر رہی ہے اس کا فائدہ قوم کو نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 309169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش