0
Tuesday 8 Oct 2013 13:06

شعائر اسلام کے فروغ میں آئی ایس او کا کردار لائق تحسین ہے، علامہ سید جواد نقوی

شعائر اسلام کے فروغ میں آئی ایس او  کا کردار لائق تحسین ہے، علامہ سید جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تعلیمی اداروں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ احسن انداز میں ادا کر رہی ہے اور شعائر اسلام کے فروغ میں آئی ایس او پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک بیداری امت رسول (ص) کے سربراہ، ممتاز عالم دین اور جامعہ عروۃ الوثقٰی کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی نے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ استعمار ثقافتی یلغار کے ذریعے نوجوان نسل کو ہدف بنائے ہوئے ہے اور اس کا نشانہ صرف نوجوان اس لئے ہیں کہ یہی کسی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او اس حوالے سے استعمار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔  آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد کی قیادت ڈویژنل صدر عابد حسین کر رہے تھے جبکہ وفد میں عمران حیدر اور کابینہ کے دیگر ارکان شامل تھے۔ آئی ایس او کے وفد نے انہیں ڈویژنل کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر عابد حسین نے کہا کہ آئی ایس او اول روز سے ہی علماء کرام کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی علماء کے ساتھ تمسک رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آغا سید جواد نقوی کے ساتھ ہماری ملاقات بہت اچھی رہی، انہوں نے ہمیں بہت سی نصیحتیں کی ہیں جو یقیناً علماء کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان اسی طرح تعلیمی اداروں میں استعماری سازشیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے جس طرح کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خط ولایت کے پیروکاروں میں دوریاں درست نہیں، انہیں باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور آج اگر ہمارے درمیان مسائل ہیں تو اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ ہماری قوم منتشر ہے، اگر قوم متحد ہو جائے تو دشمن کے عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 309217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش