0
Tuesday 8 Oct 2013 22:07

لائن آف کنٹرول پر پندرہ دن سے جاری جھڑپیں ختم

لائن آف کنٹرول پر پندرہ دن سے جاری جھڑپیں ختم
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے بھارت کے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج نے عسکری پسندوں کے ساتھ اب تک کے طویل ترین مسلح تصادم ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل سنجے چھاجر نے جموں کشمیر کے گورنر کے ساتھ ملاقات کے بعد آپریشن ختم کرنے کا اعلان سرینگر میں کیا، جنرل چھاجر نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں دراندازوں کا یہاں داخل ہونا پاکستانی فوج کی مدد کے بغیر ممکن ہی ہے، لیکن اس طویل آپریشن کے بارے میں فوج نے تفصیلات فراہم نہیں کیں اور آزاد ذرائع سے اس تصادم کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، فوج کا دعویٰ ہے کہ تین الگ الگ مواقع پر اس تصادم کے دوران 19 مسلح دراندازوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 309377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش