0
Thursday 10 Oct 2013 19:47

وزیر اعظم کا انسداد دہشت گردی کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا انسداد دہشت گردی کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مجرموں کی صمانت نہیں ہونے دی جائے گی اور اس کے لیے اسپیشل قوانین بنائے جارہے ہیں ، پشاور میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے پشاور میں دہشت گردی سے متاثرہ مسیحی برادری کے لئے 20 کروڑ روپے کے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا۔پشاور میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاکہ انہیں دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش ہے ، غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوتے ہیں، کراچی میں کامیاب آپریشن چل رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ موثر قانون سازی کررہے ہیں جس کے نتائج چند دنوں میں سامنے آئیں گے ۔انسداد دہشت گردی کے لئے اسپیشل فورس تشکیل دیں گے ، دہشت گردی کے مجرموں کی ضمانت نہیں ہونے دیں گے ، مجرموں کو ایک صوبے کی جیل سے دوسرے صوبے میں بھی منتقل کریں گے۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے پشاور چرچ دھماکے سے متاثرہ مسیحی برادری کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مشترکہ 20 کروڑ روپے کے فنڈ سے ٹرسٹ قائم کرنے کااعلان کیا جس کی رقم ہدشت گردی سے متاثرہ مسیحی افراد کے علاوہ مسیحی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے بھی استعمال کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 310079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش