0
Wednesday 16 Oct 2013 21:54

کراچی میں رینجرز کی کاروائیاں، کھالیں چھیننے کے الزام میں 6 افرادزیر حراست

کراچی میں رینجرز کی کاروائیاں، کھالیں چھیننے کے الزام میں 6 افرادزیر حراست
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رینجرز کی کاروائیاں، کھالیں چھیننے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے سے لوٹ مار کرنے والا ایف سی اہلکار دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد قربانی کے جانوروں کھالیں شہریوں سے چھین رہے تھے۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد بلوچ کالونی ایکسپریس وے سے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ منیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جس کا تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 311618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش