0
Monday 21 Oct 2013 19:24
امریکہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہئے

طالبان کو دفتر بنا کر دینے کی باتوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، خورشید شاہ

طالبان کو دفتر بنا کر دینے کی باتوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات سوئٹزرلینڈ میں بند ہوگئے، اگر پاکستان میں مقدمات کھل رہے ہیں تو ہم ڈرنے والے نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات دوبارہ کھلتے ہیں تو وہ سامنا کریں گے۔ قمر زماں کی تقرری پر تحریک انصاف کا احتجاج بلاجواز ہے، انہیں چیئرمین نیب تحریک انصاف کی وجہ سے بنایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ قمر زماں نے چوہدری احمد مختار کو چین جانے سے روکا تھا، پیپلز پارٹی نے اسی وجہ سے انھیں عہدے سے ہٹایا تھا، اس پر تحریک انصاف نے اس کے حق میں ریلی بھی نکالی تھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان کہتے ہیں ہماری شرائط پر بات کرو، طالبان کو دفتر بنا کر دینے کی باتوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو آئین نہیں مانتے کیا ان لوگوں کو دفتر قائم کرنے دیا جائے۔؟

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہئے، پاکستان خود ایک طاقت ہے جو امریکہ پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر دورے کی روایت جاری رہتی تو اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، پی آئی اے، اسٹیل ملز اور دیگر ادارے بیچنے کی بجائے ٹھیک کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں جمہوری انداز سے احتجاج کرتے رہیں گے، ابھی حکومت کو آئے چھ ماہ بھی نہیں گزرے، چاہتے ہیں کہ حکومت کو کچھ کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں مگر گھر کیلئے ایک بھی گارڈ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے 40 نشستوں کے نتائج دوبارہ چیک کرانے کا اعلان کیا تھا، اس اعلان پر اب تک کیوں عمل نہیں کیا گیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ جوں کی توں ہے، پیسے دیئے تو بتایا جائے کسے دیئے، بتایا جائے کہ 500 ارب روپے میں سے کس کس کو کتنا کتنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 312950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش